ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / صدر ٹرمپ کی دلچسپی سے مشرقِ وسطیٰ میں جلد قیام امن ممکن ہے: محمود عباس

صدر ٹرمپ کی دلچسپی سے مشرقِ وسطیٰ میں جلد قیام امن ممکن ہے: محمود عباس

Fri, 22 Sep 2017 00:26:07    S.O. News Service

نیویارک،21ستمبر(آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز)فلسطینی صدر محمود عباس نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی ہے۔ انھوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر نے مشرقِ وسطیٰ میں جلد قیام امن سے متعلق سمجھوتے کے لیے سنجیدگی کا اظہار کیا ہے۔فلسطینی صدر نے صدر ٹرمپ کا نیویارک میں میزبانی اور ملاقات کے لیے وقت دینے پر شکریہ ادا کیا ہے۔

انھوں نے مترجم کے ذریعے امریکی صدر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ اگر یہ کسی چیز کا ثبوت ہے تو جناب صدر یہ مشرقِ وسطیٰ میں قیام امن کے لیے اس سال یا آیندہ مہینوں میں صدی کی ڈیل سے متعلق آپ کی سنجیدگی کا مظہر ہے اور ان شاء اللہ ایسا ہوگا‘‘۔


Share: